Delicious Digg Stumbleupon Favorites More

Search This Blog

Showing posts with label beauty tips. Show all posts
Showing posts with label beauty tips. Show all posts

Olive Oil say khobsorti



سدا جوان جلد کے لیے
خشک جلد میں نمی پیدا کرنے کے لیے زیتون کو تیل کو براہ راست خشک متامات پر لگائیں۔ زیتون کے تیل اور ملتانی مٹی کو ملا کر ایک ماسک بنائیں۔ اسے چہرے پر پانچ منٹ کے لیے سوکھنے دیں اور جلد ہی آپ کے سامنے اس کا نتیجہ آ جائے گا۔
ناخنوں کی چمک کے لیے
اگر آپ کے ناخن کٹے پھٹے اور خشک ہیں ان میں چمک بھی نہیں تو آپ کی مدد صرف اور صرف زیتون کا تیل کر سکتا ہے۔ ہلکے نیم زیتون کے تیل میں اپنے ناخن تیس منٹ تک ڈبوئیں آپ کو یقینا ایک حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہو گی۔
خوبصورت ہا تھوں کے لیے
رات کو سونے سے پہلے جسم پر تھوڑا سا زیتون کا تیل لگالیں اور روئی سے صاف کر لیں۔ صبح آپ دیکھیں گے کہ آپ کی جلد کتنی نرم و ملائم ہو گی۔
پیروں کے لیے
زیتون کا تیل آٹھ چمچہ اور پانچ قطرے لیونڈر کے تیل کے ملائیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس سے پیروں کا مساج آپ کو ایک سکون کے احساس کے ساتھ آرام بھی ملے گا اور حیرت انگیز طور پر پیر نرم ہو جائیں گے۔
خوبصورت ہونٹ
زیتون کا تیل ہونٹوں پر روزانہ استعمال ہونٹوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت بناتا ہے۔
نرم ملائم جلد کے لیے
جب آپ کو چہرے کو نرم اور موئسچرائز کرنے کی ضرورت محسوس ہو زیتون کے تیل سے جلد کا مساج کریں خاص طور پر خشک اور روکھے حصوں پر زیادہ تیل کا مساج کریں۔
نہانے کے لیے
چند چمچے زیتون کا تیل اور چند بوندیں اپنے پسندیدہ تیل کی پانی میں ڈال کر نہائیں اس طرح آپ کی جلد نرم اور خوبصورت ہو جائے گی۔
جھریوں کا خاتمہ
لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر مساج کریں اور ہمیشہ کے لیے جھریوں سے چٹکارا حاصل کر لیں۔
بالوں اور سر کی جلد کے مسائل
چند چمچے زیتون کے تیل کا سر اوربالوں اور مساج کریں اور تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد معمول کے مطابق شیمپو کر لیں۔ یہ آپ کے دومنہ کے پالوں ، خشکی سے بچاوَ فراہم کرے گا اور آپ کے بالوں کو چمکدار، سلکی اور موٹا کرے گا۔ اگر آپ کے بال پتلے ہیں تو بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے ساتھ موٹا بھی کرتا ہے۔


حسن و جمال حاصل کرنے کے ٹوٹکے

    ٭ دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر مساج کریں اس سے چہرہ صاف اور ملائم ہوجاتا ہے۔٭ رات کو سونے سے قبل تین لیموں کے رس میں زعفران کی دو تریاں حل کریں اور اس میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر چہرے پرملیں۔٭پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کرلیں روزانہ نہار منہ اس کا ایک چوتھائی کپ پئیں۔٭ تازہ دودھ سے متواتر چند دن منہ دھونے سے رنگت نکھر آتی ہے۔٭ ایک انڈا توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کرلیں اور اس میں روغن بادام دو چائے کے چمچ‘ لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ شامل کرلیں پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے پھر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں دس بارہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں‘ چہرے کیلئے بہت مفید ہے۔٭ خربوزے کے بیج چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں‘ بہت فائدہ مند ہیں۔٭ تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہوجاتی ہے۔٭ سفید سرسوں اور تلوں کو دودھ کے ساتھ باریک پیس کر رات کو روزانہ چہرے پر لگائیں۔

    ٭خشخاش باریک پیس کر چہرے پر ملیں تو چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے۔٭ چہرے پر ٹماٹر کا رس ملنے سے بھی رنگت بہتر ہوجاتی ہے۔٭ انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر ملیں‘ دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔٭ مولی کے بیج باریک پیس کر دودھ کی بالائی میں ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر ملیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے دھولیں۔٭ صبح کے وقت خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور شام کو سنگھاڑے کے آٹے میں سرسوں کاتیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے کی مالش کریں بہت مفید ہے۔٭ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرہ شاداب رہتا ہے۔٭ بادام کی گریاں بغیر چھیلے کسی مٹی کے کھردرے برتن میں رگڑیں اور ان میں تھوڑی سی بالائی ملا کر چہرے پر ملیں ایک گھنٹہ بعد چہرہ دھولیں۔

    ٭ تھوڑا سا گوندھا ہوا آٹا رات کو رکھ دیں صبح وہ آٹا خمیرہ ہوجائے تو اس سے چہرہ اچھی طرح مل کر دھولیں پھرصابن نہ لگائیں۔٭ نمک ملے پانی سے منہ دھونے سے چہرے کا رنگ نکھر جاتا ہے۔٭ روغن بادام کو پانی میں پھینٹ کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔٭ زیتون کے خالص تیل میں لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے کا مساج کرنے سے چہرہ خوبصورت ہوجاتا ہے۔٭ شکر کے شربت میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔

    ٭اکثر گرمی سے پسینہ آتا ہے اور چہرے کے مسام کھل  جاتے ہیں۔ تربوز‘ کھیرا اور ٹماٹر کا الگ الگ رس نکال لیں جو سوٹ کرے اور ٹھنڈا کرکے چہرے پر لگائیں اگر کسی جوس کے لگانے سے چہرہ سرخ ہوجائے تو فوراً منہ دھولیں۔ورنہ دس پندرہ منٹ تک یہ رس چہرے پر لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں۔٭ اگر جلد چکنی ہو‘ دانے نکلتے ہوں تو جو کا آٹا پانی میں ملا کر اور اگر خشک ہے تو دہی اور دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔٭ دن میں کئی بار سادہ پانی سے چہرہ دھونا بھی فائدہ مند ہے۔٭ اجوائن کھانے سے موٹاپا کم ہوجاتا ہے۔

    ٭ بینگن کو چولہے پر جلالیں پھر اس کی راکھ موہکوں پر لگائیں تو خودبخود جھڑجائیں گے۔٭ چونا بھگو کر ٹوتھ پک کی مدد سے موہکے پر لگائیں تو وہ جھڑجائیں گے۔موٹاپا دور کرنے کیلئے ادرک ایک تولہ فرائی پین میں ڈال کر شوربہ بنا کر دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔٭ قبض ہو تو میتھی کا ساگ کھائیں۔٭ کلونجی کھانے سے معدے کی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔٭ 

 

عید کے موقع پرخوبصورتی

    موسم خواہ کوئی بھی ہو، عمر خواہ کوئی بھی ہو، ہر موسم میں ہر عمر میں خواتین کو چاہیے کہ اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ اگر چہرے کی جلد صاف شفاف ہو گی تو پوری شخصیت بھی خوبصورت نظر آئے گی۔اس کیلئے سب سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ کھانے میں پھل، سبزیاں، دودھ زیادہ استعمال کریں، روزانہ آٹھ دس گلاس پانی پئیں اگر ممکن ہو تو بارہ گلاس پانی پئیں۔دھوپ سے اپنے چہرے کو بچائیں۔ دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو چھتری کا استعمال کریں۔ دہی بہترین کلینرر ہے اور فیس واش کا بہترین نعم البدل، چہرے پر دہی لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں۔بیسن اور کچے دودھ میں آدھا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو چہرے پر لگائیں سوکھ جائے تو رگڑ کر اتار دیں، چہرہ صاف ہو جائے گا اور داغ دھبے بھی غائب ہو جائیں گے۔ چہرے کو کبھی نیچے کی طرف نہ رگڑیں۔ بعد میں عرق گلاب چہرے پر لگا لیں۔اب چونکہ عید کا موقعہ ہے، یقینا خواتین بننا سنورنا پسند کریں گی اور عید کی مناسبت سے بننا سنورنا بھی ضروری ہو گا تو چہرے کی حفاظت اس طرح کرنی چاہیے کہ چہرہ مستقل طور پر شفاف اور چمکدار ہو جائے۔ صرف عید کے موقع کی بات نہیں، بلکہ عید کی تیاری میں بھی خاص طور پر چہرے کی حفاظت بہت دن پہلے سے شروع کر دینی چاہیے۔ اس کیلئے ہمیں آج کل کے پھل اور سبزیاں بکثرت استعمال کرنی چاہئیں، بلکہ ہمیں اس کے لئے ایک چارٹ بنا لینا چاہیے اور اس کے مطابق یہ چیزیں استعمال کرنی چاہئیں مثلاً سیب، انار، آڑو۔سموسے، پکوڑے، مٹھائیاں اور بیکری کے سامان کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔ گرمی کے موسم میں ایسی چیزیں ویسے بھی صحت کیلئے مفید نہیں ہوتیں اس کی بجائے تازہ پھل دودھ پئیں۔ سلاد اور ہرے پتو ں والی ترکاریاں کھانے سے خون بھی بڑھتا ہے دوسرے چہرے پر سے داغ دھبے اور دانے وغیرہ بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے آپ کی جلد کو قدرتی طور پر دیگر مسائل سے نجات مل جاتی ہے اور آپ کی جلد خوبصورت اور جوان نظر آ سکتی ہے۔

courtesy: ubqari.org

خوبصورت ہاتھ پاﺅں


پیڈی کیور

پاﺅں کی حفاظت کے جدید طریقے کو پیڈی کیور کہتے ہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے پاﺅں کے ناخنوں کو حسب منشا کاٹ لیں۔ عموماً پاﺅں کے ناخن ہلال شکل کی بجائے سیدھے کاٹنے چاہئیں۔ اس کے بعد صابن اور ڈیٹول ملے پانی میں پانچ منٹ تک پاﺅں ڈبوئیں اس کے بعد جھانویں یا نوک دار پتھر سے ایڑیاں صاف کریں۔ اب پاﺅں باہر نکال کر اچھی طرح خشک کریں۔ اس کے بعد پیروں کا مساج کریں۔ تھوڑا سا لوشن یا مساج کریم لے کر انگلیوں اور ہتھیلیوں کی مدد سے اس طرح مساج کریں کہ پنڈلی پر انگلیوں کا رخ اوپر گھٹنے کی جانب ہو اور پیر پر جس طرح بھی ممکن ہو‘ انگلیوں پر خصوصی توجہ دیں اوران کا اچھی طرح مساج کریں۔

ویکسنگ

ویکسنگ بھی ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی بڑھانے کا جدید اور قابل عمل طریقہ ہے۔ ہاتھوں اور پیروں پر جو فالتو بال ہوتے ہیں ان سے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔ ویکسنگ کرنے سے ہاتھوں اور پیروں کے فالتو بال صاف ہو جاتے ہیں اور ہاتھ پاﺅں خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ تیار ویکس کریم بازار میں بآسانی مل جاتی ہے۔ ویکس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی موٹے کپڑے پر اچھی طرح ویکس کریم لگا لیں۔ پھر جہاں کے بال صاف کرنا مقصود ہوں وہاں پر کپڑا لگائیں۔ کپڑا بالوں کی مخالف سمت نہ لگائیں۔ کپڑے کو اچھی طرح چپکا کر بالوں کی مخالف سمت میں ایک جھٹکے سے کھینچ لیں۔ اسی طریقے سے دونوں ہاتھوں اور پیروں کی ویکسنگ کریں۔ ویکسنگ کرنے کے بعد نمایاں فرق آپ محسوس کریں گی۔
ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کیلئے یہ تو کچھ موجودہ اور جدید طریقے تھے جو بآسانی کسی بھی پارلر میں کیے جا سکتے ہیں لیکن کچھ قدیم نسخے ایسے بھی ہیں جن کا ہاتھوں‘ پیروں پر استعمال کسی پارلر میں نہیں ملتا۔ یہ کچھ ایسے گھریلو طریقے ہیں جو عرصہ دراز سے عورتیں اپنے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کیلئے استعمال کرتی آرہی ہیں جن میں سے کچھ آزمودہ طریقے آپ کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔
(1)ایک بالکل آسان اور سادہ طریقہ تو یہ ہے کہ لیموں جو ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے، اس کے چھلکوں کو روزانہ بازﺅں اور کہنیوں پرملیں‘ یہ عمل آپ فون کرتے ہوئے یا اخبارات پڑھتے بھی کر سکتی ہیں اور اس کا اثر چند دنوں میں ہی نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے۔
(2) ابٹن میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے اپنے بازوﺅں اور کہنیوں پر اچھی طرح ملیں۔ خشک ہو جائے تو رگڑ رگڑ کر اتار لیں۔ اس طریقہ سے نہ صرف بازﺅں کا کالا پن ختم ہو گا بلکہ ان کا فالتو رواں بھی ختم ہو جائے گا۔
3-کہنیوں کو گورا کرنے کیلئے ایک لیموں کے دو حصے کریں۔ اس پر ایک تولہ نوشادر چھڑک کر کہنیوں پر رگڑیں جب نوشادر اچھی طرح جذب ہو جائے تو دونوں کہنیوں پر آدھے گھنٹے تک لیموں کا پانی آہستہ آہستہ رگڑیں۔ ہفتہ میں چار بار یہ عمل کرنے سے کہنیاں بالکل صاف ہو جائیں گی۔

ہاتھوں اور پیروں کی سیاہ انگلیاں
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے ہاتھ اور پیر تو صاف ہوتے ہیں لیکن ان کی انگلیاں اور جوڑ کالے اور کھردرے ہوتے ہیں جو دیکھنے میں برے معلوم ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انگلیوں پر ہلکا ہلکا رواں ہوتا ہے جو ان حصوں کو باقی ہاتھ کی بہ نسبت کالا ظاہر کرتا ہے‘ اس لیے سب سے پہلے تو وہ رواں صاف کریں۔ اس کے علاوہ
1- آدھا کپ دودھ‘ ایک بڑا چمچہ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہاتھوں کی مالش کریں۔ چند دنوں میں سیاہ انگلیوں میں نمایاں فرق پڑیگا۔
2- کچا دودھ‘ ہلدی اور بیسن کو باہم ملا کر پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں پر ملیں۔ یہ عمل بھی سیاہی دور کرنے کیلئے مفید ہے۔


خشک اور کھردرے ہاتھ

صابن میں پائے جانے والے ڈیٹرجنٹس اور نمکیات وغیرہ ہاتھوں کی جلد خشک کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے زیادہ استعمال سے بھی ہاتھ‘ پیر سخت اور کھردرے ہو جاتے ہیں،جن پر مناسب توجہ نہ دی جائے تو یہ آپ کے حسن کو گہنا دیتے ہیں۔
1-ہاتھوں کو ملائم رکھنے کیلئے چار چمچ عرق گلاب‘ دو چمچ گلیسرین اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں بھر لیں اور بوتل کو باتھ روم اور کچن میں رکھ دیں۔ برتن یا کپڑے دھونے کے بعد اچھی طرح ہاتھ خشک کرکے یہ محلول اچھی طرح لگائیں۔ ہاتھوں کو نرم کرنے کا یہ بہت بہترین طریقہ ہے۔
2- ایڑیوں اور تلوﺅں کی جلد بہت موٹی ہوتی ہے‘ اس لیے جسم میں قدرتی طور پر بننے والا تیل جلد کے اس حصے کو ملائم رکھنے میں ناکام رہتا ہے‘ لہٰذا باہر سے چکنائی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے‘ اس کیلئے دو چمچے پسی ہوئی ہلدی اور تین چمچے سرسوں کا تیل ملا کر گاڑھا لیپ بنا لیں۔ رات کو اچھی طرح پاﺅں دھو کر خشک کرنے کے بعد یہ لیپ پورے پاﺅں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دہرائیں جب تک ایڑیاں ٹھیک نہ ہو جائیں۔ ٹھیک ہونے کے بعد بھی کبھی بھی یہ عمل دہرائیں۔
 
Copyright (c) 2010 Life is Rosy. Design by WPThemes Expert
Themes By Buy My Themes And Cheap Conveyancing.