Delicious Digg Stumbleupon Favorites More

Search This Blog

aankhoon say meri is liye lali nahin jati

aankhoon say meri is liye lali nahin jati by Wasi Shah
aankhoon say meri is liye lali nahin jati

حسن و جمال حاصل کرنے کے ٹوٹکے

    ٭ دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر مساج کریں اس سے چہرہ صاف اور ملائم ہوجاتا ہے۔٭ رات کو سونے سے قبل تین لیموں کے رس میں زعفران کی دو تریاں حل کریں اور اس میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر چہرے پرملیں۔٭پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کرلیں روزانہ نہار منہ اس کا ایک چوتھائی کپ پئیں۔٭ تازہ دودھ سے متواتر چند دن منہ دھونے سے رنگت نکھر آتی ہے۔٭ ایک انڈا توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کرلیں اور اس میں روغن بادام دو چائے کے چمچ‘ لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ شامل کرلیں پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے پھر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں دس بارہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں‘ چہرے کیلئے بہت مفید ہے۔٭ خربوزے کے بیج چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں‘ بہت فائدہ مند ہیں۔٭ تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہوجاتی ہے۔٭ سفید سرسوں اور تلوں کو دودھ کے ساتھ باریک پیس کر رات کو روزانہ چہرے پر لگائیں۔

    ٭خشخاش باریک پیس کر چہرے پر ملیں تو چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے۔٭ چہرے پر ٹماٹر کا رس ملنے سے بھی رنگت بہتر ہوجاتی ہے۔٭ انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر ملیں‘ دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔٭ مولی کے بیج باریک پیس کر دودھ کی بالائی میں ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر ملیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے دھولیں۔٭ صبح کے وقت خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور شام کو سنگھاڑے کے آٹے میں سرسوں کاتیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے کی مالش کریں بہت مفید ہے۔٭ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرہ شاداب رہتا ہے۔٭ بادام کی گریاں بغیر چھیلے کسی مٹی کے کھردرے برتن میں رگڑیں اور ان میں تھوڑی سی بالائی ملا کر چہرے پر ملیں ایک گھنٹہ بعد چہرہ دھولیں۔

    ٭ تھوڑا سا گوندھا ہوا آٹا رات کو رکھ دیں صبح وہ آٹا خمیرہ ہوجائے تو اس سے چہرہ اچھی طرح مل کر دھولیں پھرصابن نہ لگائیں۔٭ نمک ملے پانی سے منہ دھونے سے چہرے کا رنگ نکھر جاتا ہے۔٭ روغن بادام کو پانی میں پھینٹ کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔٭ زیتون کے خالص تیل میں لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے کا مساج کرنے سے چہرہ خوبصورت ہوجاتا ہے۔٭ شکر کے شربت میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔

    ٭اکثر گرمی سے پسینہ آتا ہے اور چہرے کے مسام کھل  جاتے ہیں۔ تربوز‘ کھیرا اور ٹماٹر کا الگ الگ رس نکال لیں جو سوٹ کرے اور ٹھنڈا کرکے چہرے پر لگائیں اگر کسی جوس کے لگانے سے چہرہ سرخ ہوجائے تو فوراً منہ دھولیں۔ورنہ دس پندرہ منٹ تک یہ رس چہرے پر لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں۔٭ اگر جلد چکنی ہو‘ دانے نکلتے ہوں تو جو کا آٹا پانی میں ملا کر اور اگر خشک ہے تو دہی اور دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔٭ دن میں کئی بار سادہ پانی سے چہرہ دھونا بھی فائدہ مند ہے۔٭ اجوائن کھانے سے موٹاپا کم ہوجاتا ہے۔

    ٭ بینگن کو چولہے پر جلالیں پھر اس کی راکھ موہکوں پر لگائیں تو خودبخود جھڑجائیں گے۔٭ چونا بھگو کر ٹوتھ پک کی مدد سے موہکے پر لگائیں تو وہ جھڑجائیں گے۔موٹاپا دور کرنے کیلئے ادرک ایک تولہ فرائی پین میں ڈال کر شوربہ بنا کر دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔٭ قبض ہو تو میتھی کا ساگ کھائیں۔٭ کلونجی کھانے سے معدے کی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔٭ 

 

عید کے موقع پرخوبصورتی

    موسم خواہ کوئی بھی ہو، عمر خواہ کوئی بھی ہو، ہر موسم میں ہر عمر میں خواتین کو چاہیے کہ اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ اگر چہرے کی جلد صاف شفاف ہو گی تو پوری شخصیت بھی خوبصورت نظر آئے گی۔اس کیلئے سب سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ کھانے میں پھل، سبزیاں، دودھ زیادہ استعمال کریں، روزانہ آٹھ دس گلاس پانی پئیں اگر ممکن ہو تو بارہ گلاس پانی پئیں۔دھوپ سے اپنے چہرے کو بچائیں۔ دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو چھتری کا استعمال کریں۔ دہی بہترین کلینرر ہے اور فیس واش کا بہترین نعم البدل، چہرے پر دہی لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں۔بیسن اور کچے دودھ میں آدھا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو چہرے پر لگائیں سوکھ جائے تو رگڑ کر اتار دیں، چہرہ صاف ہو جائے گا اور داغ دھبے بھی غائب ہو جائیں گے۔ چہرے کو کبھی نیچے کی طرف نہ رگڑیں۔ بعد میں عرق گلاب چہرے پر لگا لیں۔اب چونکہ عید کا موقعہ ہے، یقینا خواتین بننا سنورنا پسند کریں گی اور عید کی مناسبت سے بننا سنورنا بھی ضروری ہو گا تو چہرے کی حفاظت اس طرح کرنی چاہیے کہ چہرہ مستقل طور پر شفاف اور چمکدار ہو جائے۔ صرف عید کے موقع کی بات نہیں، بلکہ عید کی تیاری میں بھی خاص طور پر چہرے کی حفاظت بہت دن پہلے سے شروع کر دینی چاہیے۔ اس کیلئے ہمیں آج کل کے پھل اور سبزیاں بکثرت استعمال کرنی چاہئیں، بلکہ ہمیں اس کے لئے ایک چارٹ بنا لینا چاہیے اور اس کے مطابق یہ چیزیں استعمال کرنی چاہئیں مثلاً سیب، انار، آڑو۔سموسے، پکوڑے، مٹھائیاں اور بیکری کے سامان کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔ گرمی کے موسم میں ایسی چیزیں ویسے بھی صحت کیلئے مفید نہیں ہوتیں اس کی بجائے تازہ پھل دودھ پئیں۔ سلاد اور ہرے پتو ں والی ترکاریاں کھانے سے خون بھی بڑھتا ہے دوسرے چہرے پر سے داغ دھبے اور دانے وغیرہ بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے آپ کی جلد کو قدرتی طور پر دیگر مسائل سے نجات مل جاتی ہے اور آپ کی جلد خوبصورت اور جوان نظر آ سکتی ہے۔

courtesy: ubqari.org
 
Copyright (c) 2010 Life is Rosy. Design by WPThemes Expert
Themes By Buy My Themes And Cheap Conveyancing.